ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل  انجمن پی یو کالج فار ویمن میں66واں کر ناٹک راجیہ اُتسوا 

بھٹکل  انجمن پی یو کالج فار ویمن میں66واں کر ناٹک راجیہ اُتسوا 

Tue, 02 Nov 2021 11:55:09    S.O. News Service

بھٹکل ، 2؍نومبر (ایس او نیوز) مورخہ   31 اکتوبر اور  یکم نو مبر 2021 بروز اتوار اور پیر انجمن پی یو کا لج فار ویمن کے خدیجہ  سید علی کیمپس کے ا حاطے میں ڈاکٹر فر زانہ محتشم صا حبہ کی زیرِ صدارت کر ناٹک راجیہ اُتسوا کے پر مسرت موقع  پر پی یو سی سالِ اول و دوم کی طالبات کے لئے کنڑا تہذیب وثقافت پر مبنی کنڑا گیت  و کنڑا تقریرا ور کرناٹک  فوڈ تھیم پر مبنی کھانا بنانے (کوکنگ کومپیٹیشن) کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے مقا بلوں کو دلچسپ بنایا  اور سر زمین کرناٹک  کے تیئں اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا۔

 محترمہ جوتی۔ وی۔نائک  (کنڑا لیکچرار انجمن پی یو کالج )نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ کوکنگ کومپیٹیشن میں محتر مہ ساوتری۔ٹی۔ نائک  صاحبہ ( سنئیر کلرک انجمن پی یو کالج) ،محترمہ نور  اسحد محتشم صا حبہ(کمپیو ٹر سائنس  لیکچرار انجمن پی یو کالج)،محترمہ شریا پجاری صاحبہ (بیالوجی سائنس  لیکچراار انجمن پی یو کالج ) اور کنڑا گیت  و کنڑا تقریرمیں   محترمہ  وحیدہ۔آر۔جی۔صا  حبہ(ہندی لیکچرار انجمن پی یو کالج) محترمہ  شہناز۔ایس۔اے۔صا حبہ( ہسٹری لیکچرا ر انجمن پی یو کالج)، محترمہ رادھیکا۔آچاریہ  صاحبہ  (علم ِ  ریاضی لیکچرارانجمن پی یو کالج بھٹکل) نے بہ حیثیت حکم اپنے فرائض انجام دئیے۔مقابلوں کے نتائج کا اعلان محترمہ طالعہ معلم صا  حبہ(انگریزی  لیکچرارانجمن پی یو کالج بھٹکل) نے کیا۔

آخر میں مقا بلوں میں اول،دوم،سوم آنے والی طالبات کو   ڈاکٹر فر زانہ محتشم صا حبہ کے دستِ مبارک سے انعامات و تمغات سے نوازا گیا۔


Share: